

پاکستانی نژاد 3 ہاکی پلیئرز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والی فرسٹ سپر لیگ کپ کا فائنل جیت لیا.
لبلن: (ویب ڈیسک) یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔
مرتضی یعقوب , احتشام اسلم اور عبدالرحمن Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے کلب کو ان بٹن سپر لیگ فرسٹ کا چیمپین بنوا دیا عبدالرحمن اس سپر لیگ کے ٹاپ سکورر قرار پائے.
احتشام اسلم بیسٹ پلیئر اف ٹورنامنٹ اور بیسٹ پلیر اف میچ سیمی فائنل اور فائنل قرار پائے.
مرتضی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر اف ٹورنامنٹ قرار پائے ان تینوں قوم کے بیٹوں نے اپنے کھیل سے شائقین کو بہت لطف اندوز کیا. شائقین کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی جو ہمارے قومی ہیروز کے بینرز اور بلند اواز میں نعرے لگا رہے تھے.
یہ بڑے اونر کی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیروز کو اپنے ساتھ کھیلتا ہوا اور اپنے کلب کو چیمپین بناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور ہمارے سینیئرز اور جونیئرز پلیئرز ان کے ایکسپیرینس اور گیم سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں کوچ Siemianowice Śląskie.
مرتضی یعقوب. ہماری ٹیم اس پورے سپر لیگ میں ان بیٹن رہی ہم نے کوئی میچ نہیں ا رہا یہ ہمارے پلیئرز اور ہماری سٹریٹجی کا نتیجہ ہے
احتشام اسلم. یہ میرے ماں باپ کی دعاؤں اور فین اور دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے بہت اچھا پرفارم کیا یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں بیسٹ پلیئر اف دا ٹورنامنٹ رہا
عبدالرحمن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا ٹاپ سکر ہونا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے بدقسمتی سے میں انجری کا شکار ہوا جس کی وجہ سے میں کچھ میچز میں حصہ نہ لے پایا ہم تینوں نے اپنی کلب کو جتوانے کے لیے محنت کی اور اللہ تعالی نے اج اس کا صلہ دیا



