کرکٹ

ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 : پاکستانی ٹیم 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گی

ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 :پاکستانی ٹیم 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گی

ویب ڈیسک ; انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 2 سال میں 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گی،پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر اور 7 اوے گراؤنڈز پر کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا، سری لنکا اورنیوزی لینڈ کے ساتھ 2،2ہوم میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان کے بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز میں2،2 اور 3 میچ انگلینڈ میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 ر وزہ کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027ء سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو پانچ کی بجائے 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ 4 وزہ کرنے کی تجویز ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لئے دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔

یہ تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے موقع پر آئی جس کی حمایت آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!