کرکٹ
سری لنکا ون ڈے سیریز ; بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سری لنکا ون ڈے سیریز ; بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے، جس کے ساتھ ہی وہ 100 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ بابر نے یہ اعزاز لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سے چھینا۔
اس سے قبل انضمام الحق 100 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی تھے، جبکہ وہ مختلف فارمیٹس میں مجموعی طور پر 99 بار ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کرکے سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔



