اولمپک ڈے کے حوالے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اولمپک ڈے کے حوالے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپک ڈے کے حوالے سے پر وقار تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
اس موقع ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفرصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ،
صوبائی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد شیراز، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرکفایت اﷲ،صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کی صدر سارہ خان
،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمرآیازکے علاوہ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے ٹیبل ٹینس ، آرچری ، ویٹ لفٹنگ ، باکسنگ، ٹیک بال ، تائیکوانڈو اور لان ٹینس میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی
اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو نکالے ، پروگرام میں مختلف مقررین نے اولمپک گیمز کی تاریخ اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ڈی جی سپورٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔
صوبائی اولمپک ایسوسی کے صدر ہارون ظفر نے کہا کہ اولمپک ڈے کے حوالے سے ملک کے دوسرے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد خوش آئند بات ہے ،
یہ دن پورے ملک میں سپورٹس تنظیمیں جوشِ و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکانے اولمپک ڈے کے حوالے سے واک بھی کی۔



