کراٹے

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایبٹ آباد میں جاری 31ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ اور 17ویں قومی خواتین کراٹے چیمپئن شپ میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،نتائج کے مطابق مرد ایونٹ کے نتائج کے مطابق 84 کلوگرام میں آرمی کے محمد عاصم نے گولڈ،

ریلوے کے محمد اسد نے سلور، پنجاب کے زاہد رسول اور سندھ کے معیز علی نے برونز میڈلز، 84 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں پنجاب کے مرزا زبیر احمد نے گولڈ، آرمی کے عدنان احمد نے سلور، سندھ کے فاروق احمد اور واپڈا کے باز محمد نے برونز میڈلز جیتے۔

انفرادی کاتا میں آرمی کے ارشاد علی گولڈ، واپڈا کے محمد شہباز نے سلور، سندھ کے سید کبیر علی اور بلوچستان کے شہرام حسین نے برونز میڈلز، ٹیم کاتا میں آرمی کے ارشاد علی، سیف اللہ، وحید اللہ اور محمد فیض نے گولڈ،

واپڈا کے محمد شہباز، شہباز احمد، حارث ندیم اور گل زمان نے سلور، بلوچستان کے شاہ ویز، غلام مصطفی کاسی اور شیریار اور خیبر پختونخوا کے حارث حبیب، وارث حبیب، مصباح اللہ اور عبداللہ نے برونز میڈلز جیتے۔

17 ویں خواتین قومی کراٹے چیمپئن شپ کے 68 کلوگرام میں واپڈا کی مہر النساء نے گولڈ، سندھ کی مریم نے سلور، ایچ ای سی کی جویریہ فاطمہ نے برونز، 68 سے زائد کے جی میں واپڈا کی فخر النسائ نے گولڈ، آرمی کی ا?رزو نے سلور، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ایشا طارق اور زینب جمشید نے برونز میڈلز جیتے۔

انفرادی کاتا میں آرمی کی فرشتہ نے گولڈ، واپڈا کی شازیہ نے سلور، پنجاب کی مہرین سرورساور ایچ ای سی کی ثومیہ رفاقت نے برونز، ٹیم کاتا میں آرمی کی فرشتہ، نازش، ایمن اور زہریٰ نے گولڈ، واپڈا کی شازیہ، رضیہ،

سلیمہ اور شاکرہ نے سلور، بلوچستان کی ام البنین، محبوبہ، بتول اور ختیمہ، پنجاب کی مہرین سرور، زہریٰ بتول، حافظہ فصیحہ سلیم اور نازش ندیم نے برونز میڈلز جیتے۔اب تک خواتین ایونٹ میں آرمی نے دو گولڈ، دو سلور، واپڈا نے دو گولڈ،

دو سلور، پنجاب نے تین برونز، ایچ ای سی نے دو برونز جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ نے ایک ایک برونز میڈل جیتا ہے۔ مردوں کے ایونٹ میں آرمی نے تین گولڈ، ایک سلور، پنجاب نے ایک گولڈ، ایک برونز، واپڈا نے دو سلور، ایک برونز، ریلوے نے ایک سلور، سندھ نے تین برونز، بلوچستان نے دو برونز اور خیبر پختونخوا نے ایک برونز میڈل جیتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!