آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ ; کراچی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ ; کراچی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان
صدر کراچی ہاکی ایسو سی ایشن خواجہ اظہار الحسن نے ال سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ کے سلسلے میں کراچی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ۔
ٹرائلز پیر 7 جولائی کی شام 3:30 بجے اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی نارتھ ناظم آباد میں منعقد کیے جائیں گے . کراچی کے تمام ہاکی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے.
کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ شام 3 بجے ممبر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن عظمت پاشا کو رپورٹ کریں ۔ ساتھ ہی صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ اظہار الحسن نے سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کر دیا ۔
سلیکشن کمیٹی میں اولمپین سمیر حسین ، اولمپین کاشف جواد ، اولمپین محمد انیس ، انٹرنیشنل سرفراز احمد اور ارشاد حیدر شامل ہیں۔
سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی دی جائے گی ۔ ٹیم افیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔



