سکواش

ایشین جونیئر سکواش،علی سسٹرز سمیت چھ پاکستانی کامیاب

ایشین جونیئر سکواش،علی سسٹرز سمیت 6پاکستانی کامیاب

علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑی 32ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

کوریا میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 9میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کو گلے لگاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم مہوش علی سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوگئے ۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ 3 عبداللہ نواز نے بھارت کے تونیت کو 0-3 سے شکست دے دی تاہم اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ کو بھارت کے یوشا نفیس نے سخت اور جان توڑ مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کر لیا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نعمان خان نے ملائشیا کے کھلاڑی محمد اسماعیل کو کسی مزاحمت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا۔ اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریان خلیل نے بھارت کے شیریانمنش کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے مات دے دی۔

بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف کو سیڈ 5 بھارت کے سبہاش کے ہاتھوں 0-3 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ ویمن ایونٹ میں شریک تین علی سسٹرز میں سے دو کو کامیابی نصیب ہوئی۔

گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی چیونگ ہائی کرائی ماریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔گرلز انڈر 15 میں سحرش علی نے ایک گیم ہارنے کے بعد سیڈ3 چیو یار چنگ (ہانگ کانگ) کو 1-3 سے مات دے دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!