آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
خیبرپختونخوا کے اریب خان ، فہد مجید ، آرمی کی فاطمہ دانش اور سندھ کی سارہ نے ٹرافی اپنے نام کرلی



آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
خیبرپختونخوا کے اریب خان ، فہد مجید ، آرمی کی فاطمہ دانش اور سندھ کی سارہ نے ٹرافی اپنے نام کرلی
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کی ٹرافی خیبرپختونخوا کے اریب خان نے اپنے نام کرلی ، فائنل میں سندھ کے ارحم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیدی.
انڈر12بوائز میں فہد مجید ، انڈر15 گرلز کیٹگری میں پاکستان آرمی کی فاطمہ دانش اور انڈر12 گرلز ایونٹ میں سارہ دانش نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسررویت فوڈز اصغر سید نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
ان کے ہمراہ ،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی توفیق احمد، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ،صوبائی سیکرٹری احمد نواز علیزئی،ہوپ پروگرام کے ہیڈ کوچ ابصار علی،اسسٹنٹ کوچ اقراءرحمان، آمنہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ہوپ پروگرام کے تحت آل پاکستان انڈر12 اور انڈر15 ماسٹر ٹیبل ٹینس کپ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئے ۔
خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پی ٹی ٹی ایف ہوپز پروگرام میں پاکستان بھر سے صوبوں اور محکموں کی ٹیمیںنے شرکت کی ۔
بوائز انڈر 12 کیٹگری میں خیبرپختونخوا کے فہد مجید نے پنجاب کے ابراہیم کو گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ سے شکست دی جبکہ انڈر15 میں خیبرپختونخوا کے اریب خان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کے ارحم کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی.
سکور 11-9,8-11,11-8,9-11, اور 11-7 رہا ، انڈر15 گرلز کیٹگری میں پاکستان آرمی کی فاطمہ دانش نے سندھ کی خوریہ یاسین کوتین دو سے شکست دی سکور 11-8,10-12,11-9,9-11 اور 11-9 رہا ،انڈر12 گرلز میں سندھ کی سارا دانش نے خیبرپختونخوا کی عدیناحمیم کو 11-8 اور11-9 سے شکست دی ،
ہوپ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی تین دن تک ٹریننگ دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے مابین میچز کرائے گئے ۔ہوپ پروگرام کے تحت انڈر12 کیٹگریز کے فاتح کھلاڑی ایشین ہوپ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔



