سکواش

نواں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ شروع

پہلے روز تمام ٹاپ سیڈ کامیاب، مہمان خصوصی عاطف وصی نے ایونٹ کا افتتاح کیا

نواں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ شروع

پہلے روز تمام ٹاپ سیڈ کامیاب، مہمان خصوصی عاطف وصی نے ایونٹ کا افتتاح کیا

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) شہر قائد میں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ مہمان خصوصی عاطف وصی نے ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم، پروجیکٹ ڈائریکٹر ارسلان نعمت اور پروجیکٹ ڈائریکٹر جہانگیر خان اسپورٹس کلب عقیل سوریا اور دیگر بھی موجود تھے۔

عاطف وصی اینڈ فیملی کے تعاون سے جہانگیر خان اسپورٹس کلب میں ہونے والے ایونٹ میں تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی ۔

پہلے روز آٹھ میچوں کے فیصلے یوئے۔ سوئی ناردرن گیس کے محمد زمان نے سندھ کے عبدالاحد کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا ۔ پنجاب کے ورون آصف نے محمد فؤاد کو تین صفر سے شکست دی۔

سندھ کے حسن پراچہ نے سندھ کے زوہیب خان کو تین صفر سے یرایا۔ پاکستان آرمی کے اذان خان نے پنجاب کے عبداللہ ندیم کو تین صفر سے شکست دی۔ سندھ کے سکندر خان نے سندھ کے طلحہ سعید کو تین ایک گیمز سے ہرایا۔

سندھ کے عبد الباسط نے پنجاب کے محمد بابر کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ سندھ کے نوید رحمن نے پاکستان ائر فورس کے عبداللہ زمان کو تین صفر سے شکست دی ۔

پنجاب کے اشعر بٹ نے پاکستان ائر فورس کے ہریرہ خان کو تین ایک گیمز سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔ دوسرے راؤنڈ کے میچز بدھ کی دوپہر بارہ بجے شروع ہوں گے۔ تین ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل چھبیس جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!