ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا۔
ایشیا کپ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز ابوظہبی اور دبئی میں ہوں گے۔
پاکستان کے تینوں میچز دبئی میں ہوں گے۔ اور 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل کی میزبانی بھی دبئی کرے گا۔ سپر فور مرحلے کے 5 میچز دبئی اور ایک میچ ابوظہبی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت گروپ اے کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ یو اے ای اور عمان بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اسٹیج میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہو گا۔
تیسرا میچ 11 ستمبر کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایشیا کپ میں پہلا میچ 12 ستمبر کوعمان کے خلاف کھیلے گا۔
13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ جبکہ 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہو گا۔ 15 ستمبر کو یو اے ای اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
15 ستمبر کو ہی سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ ہو گا۔ 16 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ جبکہ 17 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔
18 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ اور 19 ستمبر کو بھارت اور عمان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
سوپر فور مرحلے کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



