پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری نور خان میموریل اوپن گالف چیمپیئن شپ ۔2018 پی اے ایف گالف کلب پشاور میں شروع ہو گئی۔ ایئر وائس مارشل سرفراز خان ائیر آفیسر کمانڈنگ، ناردرن ائیر کمانڈ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ چیمپین شپ میں بین ا لاقوامی پروفیشنل گالفرز محمد شبیر، محمد منیر، تیمور خان مطلوب احمد اور نعیم خان سمیت بہترین پروفیشنلز اور امیچورز حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تمام کیٹیگریز میںبھاری انعامات رکھے گئے ہیں جن میں پر و فیشلنز کے لئے20لاکھ روپے اور سینئیر پروفیشلنلز کے لئے پانچ لاکھ روپے انعامی رقم شامل ہے۔ ہول ان- ون-سکور کرنے والے کھلاڑی کو سوزوکی کلٹس کارانعام میں دی جائے گی۔تین روزہ چیمپئن شپ 54ہولز پر مشتمل ہو گی جس میں ہر 12 اور اس سے کم ہینڈی کیپ گالفر کو روزانہ 18ہول کھیلنے ہونگے۔ 06 مئی کو سینئیر پروفیشنلز18 ہول کھیلیں گے ۔ اس کے علا وہ سینئر امیچورز ، اور بقایا ہینڈی کیپ 13-18 گالفر ، ویٹرنز ، لیڈیز اور بوائز انڈر 14اور 17 بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ایونٹ کے اختتام پر شائیقین کے لئے پٹنگ کمپیٹیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس چیمپئین شپ کا آغاز 2015 سے کیا گیا جس میں نامور قومی اور بین الاقوا می کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ اس چیمپئن شپ کا نام ائیر مارشل نور خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے نام پر رکھی گئی ہے ۔