راشد خان کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی ڈرامے کا گانا گنگنا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے مداحوں کیلئے پاکستانی ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا گانا گنگنایا جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جب کہ کرکٹر کا یہ پوشیدہ ٹیلنٹ دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے اور انہوں نے راشد کی سریلی آواز کو سراہا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ ہوں گے اور ابوظبی میں لاہور کو جوائن کریں گے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے کی ہے۔

error: Content is protected !!