ہاکی

سندھ ویمینز انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ; اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی شاندار کارکردگی

اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کیلئے اعزاز

اکیڈمی کی اُمنہ فاطمہ خان بہترین کھلاڑی اور رُشدہ فاطمہ ٹاپ اسکورر قرار پائیں

دونوں کھلاڑیوں کو سندھ ویمینز انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں یہ اعزاز دیا گیا

کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کیلئے اعزاز، ہاکی اکیڈمی کی دو ویمینز کھلاڑیوں اُمنہ فاطمہ خان اور رشدہ فاطمہ نے سندھ ویمینز انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین کھلاڑی اور ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا،

اکیڈمی کے چیئرمین اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں سمیت اکیڈمی کے ہیڈ کوچ و کمیٹی ممبر اولمپیئن سید سمیر حسین اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے

سندھ ویمینز انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ جو کہ 2 اگست سے 7 اگست تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی اس چیمپئن شپ میں اُمنہ فاطمہ خان نے کراچی ڈویژن کی قیادت کی انکی کپتانی میں کراچی کی ٹیم ناقابل شکست رہی، کراچی کی ٹیم نے چھے میچوں میں نے 28 گول اسکور کئے اور انکے خلاف ایک گول بھی اسکور نہ ہوسکا جو ایک ریکارڈ ہے ،

19 سالہ امنہ فاطمہ خان جوکہ فارورڈ لائن میں رائٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتی ہیں انکی انفرادی کارکردگی بھی نمایاں رہی انہوں نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 10 گول اسکور کئے جس کی بناء پر انہیں چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

رُشدہ فاطمہ کا تعلق بھی اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی سے ہے ، چیمپئن شپ میں سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 20 سالہ رشدہ فاطمہ نے مجموعی طور پر 11 گول اسکور کئے جس میں دو ہیٹ ٹرکس بھی شامل ہیں وہ ٹاپ اسکورر قرار پائیں ساتھ ہی فائنل کے بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ بھی انکے نام رہا،

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی انفرادی کارکردگی سے اپنے ریجن کی ٹیم کو چیمپٸن بنوانے میں اہم کردار اداء کیا. اکیڈمی کی کوچ سعیدہ خانم کو چیمپٸن کے بہترین کوچ کا اعزاز ملا،

شاندار کارکردگی پر اکیڈمی کے چیئرمین اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اصلاح الدین نے اولمپیئن سمیر حسین کو اور ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ سعیدہ خانم اور منیجر زرقہ روبی کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ مثالی کامیابی کوچز اور کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی کراچی کی ٹیم اسی طرح فتوحات حاصل کرتی رہے گی. کراچی ڈویژن کی 18 رکنی ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کا تعلق اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی سے یے..

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!