کرکٹ

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ; فاٹا ، راولپنڈی اور آزاد جموں کشمیر کی کامیابی

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ۔ فاٹا ، راولپنڈی اور آزاد جموں کشمیر کی کامیابی۔

کراچی 19 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا چوتھا اور آخری دن ۔
کراچی۔ فاٹا نے ملتان کو 81 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان کو 214 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آصف آفریدی اور حیات اللہ کی تین تین وکٹیں۔
کراچی ۔ راولپنڈی نے ڈیرہ مراد جمالی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کو جیتنے کے لیے 68رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔یاسر خان کے 48 رنز۔
ڈیرہ مراد جمالی کی دوسری اننگز میں داؤدخان کے 145 رنز۔ مبصرخان کی 5 وکٹیں۔

رحیم یار خان ۔ آزاد جموں کشمیر نے حیدرآباد کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ حیدرآباد کو 116 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 79 رنز پر آؤٹ۔عثمان یوسف کی 4 وکٹیں۔

آزاد جموں کشمیر کی دوسری اننگز میں حسن رضا کے 95 رنز۔ جواد علی بھٹی کی 7 وکٹیں۔ میچ میں10 آؤٹ کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!