
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل (اتوار) دبئی میں کھیلا جائے گا۔
فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کے باعث اس بار کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ منعقد نہیں کیا گیا۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو یہ تقریب نہیں ہوگی، تاہم اتوار کو میچ سے پہلے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے ایونٹ کے دو میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے بعد امکان ہے کہ فائنل میں بھی ٹرافی فوٹو شوٹ نہ ہو۔
دریں اثنا، پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے (پاکستانی وقت) پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ قومی ٹیم رات 7 سے 10 بجے تک دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل کی تیاری کے لیے پریکٹس کرے گی۔



