باکسنگ

نیشنل گیمز: سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کا سندھ بھر میں ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان

نیشنل گیمز: سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کا سندھ بھر میں ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)  سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے 35thنیشنل گیمز کے لئے سندھ بھر میں ٹرائلز کے شیڈولز کا اعلان کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عبدالرزاق بلوچ کے مطابق یہ ٹرائلز مین 50,55,60,65,70,75,80,85,90+90 کلوگرامز، کیٹیگریز جب کے وومن 48,50,52,54,57,60,70,75کلو گرامز کی کیٹیگری میں ہوں گے۔

سکھر ڈویژن کے ٹرائلز 10اکتوبر کو 3:00بجے دن مہران باکسنگ کلب ڈھرکی سکھر، لاڑکانہ ڈویژن کے ٹرائلز کھوڑا اسپورٹس کمپلیکس میں دن کے 3بجے ہوں گے۔

حیدرآباد ڈویژن کے ٹرائلز10اکتوبرکو واپڈا فٹ بال گراؤنڈ نیاز اسٹیڈیم، حیدر آباد میں ہوں گے۔ 17اکتوبرشہید بے نظیر آباد، بلاول اسپوٹس کمپلیکس میں اور میرپور خاص ڈویژن کے ٹرائلز باکسنگ اکیڈمی گامااسٹیڈیم، میرپور خاص میں دن کے 3بجے ٹرائلزہوں گے۔

کراچی ڈویژن کے ٹرائلز17اکتوبر کوعلی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہوں گے جس کے بعد سندھ باکسنگ ٹیمز کے ٹرائلز 19اکتوبرکو علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم میں فائینل ٹرائلز ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!