پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کی گرلز اینڈ بوائز باکسنگ لیگ کراچی نے جیت لی
ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی نے انعامات تقسیم کئے

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کی گرلز اینڈ بوائز باکسنگ لیگ کراچی نے جیت لی
ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی: پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ صوبہ سندھ کی گرلز اینڈ بوائز باکسنگ لیگ ختم ہوگئی، گرلز اینڈ بوائز دونوں ایونٹ کراچی نے جیت لئے ، بوائز کے مقابلوں میں حیدر آباد نے دوسری اور شہید بینظیر آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
گرلز کے مقابلوں میں شہید بینظیر آباد نے دوسری اور حیدرآباد آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی کے باکسرز نے پوری لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے برتری برقرار رکھی ۔
اختتامی تقریب جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام سندھ ریجن کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق تھے،
ایچ ای سی کے پراجیکٹ منیجر عدنان سعید ، پی ایم وائی پی، مسٹر ذکی، ایچ ای سی ٹیم ممبرز ، لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری و فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری، ایونٹ کو آر ڈینیٹر محمد اکبر بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی فہد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے میزبانی کے فرائض بخوبی نبھائے ،
ایونٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے کراچی میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جامع کراچی میں ایونٹ کے انعقاد اس بات کا اندازہ بخوبی ہوگیا ہے، فہد شفیق نے لیگ میں کراچی کیساتھ دوسری آور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کو بھی مبارکباد پیش کی۔
ایونٹ تین روز تک کراچی یونیورسٹی کے انڈور اسپورٹس جمنازیم میں منقعد ہوا ، بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور نقد انعام دیا ۔



