کرکٹ

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹرائی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹرائی سیریز کیلئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

لاہور:پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی سیریز کیلئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شامل حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اسی طرح، پاکستان ،سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی20 سہ فریقی سیریز کا آغاز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کے قومی ون ڈے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

قومی ٹی20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!