چودھری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
کرنل نبیل احمد رانا، لیفٹیننٹ کموڈور کلیم اللہ اور رائے محمد اصغر نائب صدور، محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے

چودھری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
کرنل نبیل احمد رانا، لیفٹیننٹ کموڈور کلیم اللہ اور رائے محمد اصغر نائب صدور،
محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل اور اختر عباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے
لاہور ; پاکستان کبڈی فیڈریشن کے انتخابی عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے، تمام 14عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے سابق صدر چودھری شافع حسین کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
چودھری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے صدر، کرنل نبیل احمد رانا، لیفٹیننٹ کموڈور کلیم اللہ اور رائے محمد اصغر نائب صدور، محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل اور اختر عباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری اور سہیل احمد خان خرانچی منتخب ہوئے جبکہ سلطان سید علی شاہ، حمیرا لطیف، فائزہ بتول، فریحہ شبیر اور صباء ناز ایگزیکٹو رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اجلاس میں ایران سے تعلق رکھنے والے ایشین کبڈی فیڈریشن کے صدر عباس خجیح ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن نے مجھے چیئرمین اور چودھری سالک کو نیا صدر منتخب کیا ہے، ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی بہترین ٹیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ جو کھلاڑی بھی میرٹ پر پورا اترے گا اور فٹ ہوگا وہ ہی ٹیم میں جگہ بنائے گا، کوئی سفارش نہیں مانی جائیگی، ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مضبوط ٹیم بنائیں گے۔
اجلاس میں انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے دو نمائندوں نے شرکت کی، کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد اگلے سال کوالالمپور میں کرایا جائے گا، جنوری میں کبڈی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
دسمبر میں بنگلہ دیش ویمنز کبڈی ورلڈ کپ ہوگا جس میں پاکستان ٹیم شرکت کرے گی، ہاؤس نے ہاتھ اٹھا کر نئے عہدیداران کے چناؤ کی تائید کی، کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فیڈریشن سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔



