کرکٹ

آسٹریلوی بلے باز کا تاریخی کارنامہ، 35 چھکوں کے ساتھ ون ڈے میں ٹرپل سنچری

آسٹریلوی بلے باز کا تاریخی کارنامہ، 35 چھکوں کے ساتھ ون ڈے میں ٹرپل سنچری

آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر ہرجس سنگھ نے ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

20 سالہ ہرجس سنگھ نے ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں 141 گیندوں پر 314 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت ویسٹرن سبربز نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 483 رنز بنائے، جب کہ ہدف کے تعاقب میں سڈنی کرکٹ کلب 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز تک محدود رہا۔

ہر جس سنگھ محدود اوورز کی گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ 2024 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بھارت کے خلاف فائنل میں 55 رنز کی اہم اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!