باڈی بلڈنگ

کراچی ڈویژن باڈی بلڈنگ ٹرائلز، نیشنل گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

سندھ بھر میں ٹرائلز کا آغاز، کراچی سے 12 باڈی بلڈرز فائنل دستے میں شامل

کراچی ڈویژن باڈی بلڈنگ ٹرائلز، نیشنل گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

سندھ بھر میں ٹرائلز کا آغاز، کراچی سے 12 باڈی بلڈرز فائنل دستے میں شامل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے سلسلے میں سندھ بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،

اسی تسلسل میں کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام کراچی ڈویژن کے انتخابی ٹرائلز اتوار، 12 اکتوبر 2025 کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوئے جن میں مختلف اضلاع کے باڈی بلڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایونٹ کی نگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ضلع شرقی اسماعیل شاہ نے کی جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق ظفر، تین مرتبہ مسٹر پاکستان اور ایشین گولڈ میڈلسٹ فدا حسین بلوچ،

مسٹر پاکستان عبدالباری اور مسٹر پاکستان کامران بلوچ بھی موقع پر موجود تھے۔ ججز کے فرائض آئی ایف ایف ایف کے انٹرنیشنل جج محمد اقبال بالی، فٹنس چیلنج پاکستان کے چیئرمین آمر اللہ خان اور مسٹر سندھ رئیس احمد خان نے انجام دیے۔

ٹرائلز کے بعد کراچی ڈویژن کے فائنل باڈی بلڈنگ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں اپ ٹو 60 کلوگرام میں ضلع ویسٹ کے طارق شاہ، اپ ٹو 65 کلوگرام میں ضلع ایسٹ کے محمد اسماعیل ذیشان اور ضلع ویسٹ کے محمد فیضان،

اپ ٹو 70 کلوگرام میں ضلع ساؤتھ کے سہیل احمد اور کورنگی کے سمی بٹ، اپ ٹو 75 کلوگرام میں ضلع ایسٹ کے شیخ کامران، عبدالرافع اور ضلع ویسٹ کے محمد فیضان، اپ ٹو 80 کلوگرام میں ضلع ویسٹ کے محمد شاہ جنان،

اپ ٹو 85 کلوگرام میں ضلع ساؤتھ کے فاروق غفور، اپ ٹو 90 کلوگرام میں ضلع ایسٹ کے سید ارشد اقبال اور ضلع ساؤتھ کے اسمت خان، اپ ٹو 95 کلوگرام میں ضلع ایسٹ کے محمد عمران، اپ ٹو 100 کلوگرام میں ضلع ایسٹ کے یامین امتیاز اور اوور 100 کلوگرام میں ضلع سینٹرل کے وجاہت خان شامل کیے گئے۔

فٹنس چیلنج جونیئر انڈر 23 کیٹیگری میں ضلع ویسٹ کے امیر علی شاہ اور جہاں خان جبکہ فٹنس چیلنج سینئر اوپن کیٹیگری میں ضلع ساؤتھ کے سہیل احمد نے فائنل دستے میں جگہ بنائی۔

آفیشلز نے امید ظاہر کی کہ کراچی ڈویژن کا منتخب اسکواڈ اس بار نیشنل گیمز میں بھرپور قوت کے ساتھ شرکت کرے گا اور سندھ کے لیے میڈلز کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!