باڈی بلڈنگ

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے لیے باڈی بلڈنگ کے فائنل ٹرائلز مکمل

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے لیے باڈی بلڈنگ کے فائنل ٹرائلز مکمل

کراچی کے باڈی بلڈرز نے میدان مارلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر – محمد ریحان اکرم) 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے سلسلے میں سندھ بھر کے باڈی بلڈرز کے فائنل سلیکشن ٹرائلز سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں منعقد ہوئے۔

ٹرائلز کا انعقاد سندھ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کیا گیا۔

فائنل دستے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد صادق (60 کلوگرام، شہید بینظیر آباد)، محمد اسماعیل (65 کلوگرام، کراچی)، سلیم انور (70 کلوگرام، میرپورخاص)، شیخ کامران (75 کلوگرام، کراچی)، سمی بٹ (80 کلوگرام،

کراچی)، ندیم راجپوت (80 کلوگرام، سکھر)، عصمت خان (90 کلوگرام، کراچی)، محمد عمران (95 کلوگرام، کراچی)، یامین امتیاز (100 کلوگرام، کراچی) اور وجاہت خان (اوور 100 کلوگرام، کراچی) شامل ہیں۔

فٹنس چیلنج کیٹگری میں جونیئر انڈر 23 کے لیے سہیل احمد جبکہ سینئر اوپن چیلنج میں سید مجیب شاہ کراچی سے منتخب ہوئے۔
باڈی بلڈنگ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایتھلیٹس بھی فٹنس اور باڈی بلڈنگ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ کامیاب کھلاڑی 35 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کی نمائندگی کریں گے، جو رواں سال کراچی میں منعقد ہوں گے۔

جیجز پینل میں آئی ایف بی بی انٹرنیشنل جج محمد اقبال بالی، سیکریٹری جنرل کراچی باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن عامر اللہ خان اور چیئرمین کراچی باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن رئیس احمد خان شامل تھے۔

ایونٹ کی نگرانی سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، سیکریٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن طارق ظفر، ڈائریکٹر و ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر اسد اسحاق،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس فرید علی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (ایسٹ) اسماعیل شاہ نے کی۔ تمام افسران نے ٹرائلز کے شفاف اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے مشاہدہ کیا۔

سندھ کے تمام اضلاع کے عہدیداران بھی اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!