35 ویں نیشنل گیمز : سندھ باڈی بلڈنگ اور والی بال ایسوسی ایشن کے ٹرائلز کا اعلان

35 ویں نیشنل گیمز : سندھ باڈی بلڈنگ اور والی بال ایسوسی ایشن کے ٹرائلز کا اعلان
سندھ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی کھیلوں کے لئے سندھ بھر میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا جو کہ11 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک سندھ کے تمام ڈویژن میں منعقد ہونگے۔
آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اقبا ل کے مطابق 10 اکتوبر کو حیدرآباد‘ 12 اکتوبر سکھر ، شہید بے نظیرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص اور کراچی میں جبکہ فائنل ٹرائلز کراچی میں 19 اکتوبرسندھ اسپورٹس یوتھ کلب ، بلاک ۵۱، گلستان جوہر، کراچی میں منعقد ہونگے۔ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے تمام ڈی ایس اوز اور افسران شرکت کریں گے۔
35 ویں نیشنل گیمز،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے ٹرائلز کا اعلان
سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی کھیلوں کے لئے سندھ بھر میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا جو کہ5 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک سندھ کے تمام ڈویژن میں منعقد ہونگے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود کے مطابق بے نظیرآباد5 اکتوبر بوائز‘8 اکتوبر گرلز‘ سکھر9اکتوبر گرلز‘10اکتوبر بوائز‘
حیدرآباد9اکتوبر گرلز‘ 10اکتوبر بوائز‘ کراچی 10 اکتوبر بوائز‘11اکتوبر گرلز‘ لاڑکانہ10اکتوبر بوائز‘10اکتوبر گرلز‘ میر پور خاص12اکتوبر مرد‘ 12 اکتوبر گرلز جبکہ فائنل ٹرائلز کراچی میں سندھ اسپورٹس یوتھ کلب ، بلاک ۵۱، گلستان جوہر، کراچی میں 17اکتوبر کو مرد اور18اکتوبر کو گرلز کے ٹرائلز منعقد ہونگے۔



