کرکٹ
آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو:پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو:پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے
ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔
پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی لیکن تین میچز ہی کھیلے تھے اور پھر 2015 تک منظر سے غائب رہے۔



