کرکٹ

رائزنگ اسٹار ایشیاکپ کا سنسنی خیز فائنل؛ بنگلہ دیش کوشکست، پاکستان چیمپئن بن گیا

رائزنگ اسٹار ایشیاکپ کا سنسنی خیز فائنل؛ بنگلہ دیش کوشکست، پاکستان چیمپئن بن گیا

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے فائنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل دوحہ میں کھیلا گیا۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے اور پاکستان کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش اے ٹیم بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ تاہم میچ کے اختتام پر مقابلہ پھنس گیا۔ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابرہو گیا۔

بعد ازاں سپر اوور میں بنگلا دیش کے 6 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اور پاکستان کو 7 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور معاذ صداقت نے سپر اوور کھیلا۔ پاکستان نے باآسانی ہدف حاصل کر لیا۔

اوپنر آنے والے بیٹر حبیب الرحمان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ایس ایم محروب نے 19 اور رقیب الحسن نے 24 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستانی شاہینز نے بھی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن کیا۔ اور پہلی گیند پر یاسر خان رن لیتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔ 2 رنز پر محمد فائق کی وکٹ گری۔ اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم سنبھل نہ سکی۔

شاہینوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور بیٹرز پویلین واپس لوٹتے رہے۔ جس کے باعث ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 125 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلا دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 3 اور راکبول حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایس ایم مہروب، عبدالغفار سقلین اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!