دوسرے آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ میں اعجاز الرحمان نے میدان مار لیا

دوسرے آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ میں اعجاز الرحمان نے میدان مار لیا
اسلام آباد ; دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ میں اعجاز الرحمان نے میدان مار لیا۔ مینز ڈبلز کے ایونٹ میں جنید شفیق اور فہیم اکبر نے کامیابی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے آغا محمد علی شاہ تھے جہنوں نے اپنے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں دوسرے آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے ایونٹ شامل تھے۔ اعجاز الرحمان مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
جبکہ جنید شفیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور فہیم اکبر تیسرے نمبر پر رہے۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل جنید شفیق اور فہیم اکبر نے جیت لیا۔ جبکہ دانیال اعجاز اور افضال اختر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اور اسی طرح اعجاز الرحمن اور شاہ رخ رضا نے تیسرے نمبر پر آئے۔ ٹورنامنٹ میں وفاقی دارالحکومت حکومت سے تعلق رکھنے والے باؤلر نے حصہ لیا۔



