اسنوکر

صدرِ پاکستان کی سنوکر ورلڈ کپ جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

صدرِ پاکستان کی سنوکر ورلڈ کپ جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سنوکر ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر نے خصوصی پیغام میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہترین تکنیک، عزم اور مہارت کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ قومی سنوکر ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا اور اپنی محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ ستائش ہیں اور پوری قوم ان کی کامیابی پر نازاں ہے۔

انہوں نے ورلڈ کپ چیمپئنز کے لیے مزید بین الاقوامی فتوحات کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی عالمی سطح پر ملک کا پرچم بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!