کرکٹ

پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن کیلئے تیار

پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن کیلئے تیار

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز حصہ لیں گے۔ بیشتر پاکستانی کھلاڑی نیلامی کے دوران فرنچائزز کے انتخاب میں شامل ہوئے، جبکہ کچھ سے براہِ راست معاہدے کیے گئے ہیں۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کے کھلاڑی ہوں گے، جبکہ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے ساتھ کھیلیں گے۔

صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے اور پاکستانی کرکٹرز اپنی کارکردگی سے شائقین کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!