کرکٹ

آندرے رسل نے آئی پی ایل 2026 سے قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آندرے رسل نے آئی پی ایل 2026 سے قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے مشہور آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل 2026 کی نیلامی سے قبل کرکٹ کے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

37 سالہ رسل، جنہیں حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا، کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے معاون عملے کا حصہ بنیں گے اور بطور ’پاور کوچ‘ فرائض انجام دیں گے۔

رسل نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "آئی پی ایل میں میرا سفر شاندار رہا، چھکے، فتوحات، ایم وی پی ایوارڈز، یہ سب ناقابلِ فراموش ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس وقت ریٹائر ہو رہا ہوں جب لوگ کہیں کہ میرے پاس ابھی کرکٹ باقی ہے، نہ کہ یہ پوچھیں کہ میں نے یہ قدم پہلے کیوں نہیں اٹھایا۔”

آندرے رسل نے آئی پی ایل میں 140 میچز کھیلے، 2651 رنز بنائے اور 174 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنے والے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں شامل رہے۔ باؤلنگ میں بھی ان کی کارکردگی متاثر کن رہی، 123 وکٹیں حاصل کیں اور 5/15 کے ساتھ بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے 2012 میں دہلی ڈیئرڈیولز کے ساتھ آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور 2014 سے 2025 تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ رہے، جہاں انہوں نے دو آئی پی ایل ٹائٹلز (2014 اور 2024) جیتے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!