
کراچی کنگز نے مقامی کھلاڑی ہارون ارشد کو سائن کرلیا
کراچی، کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے دائیں ہاتھ کے بلے باز ہارون ارشد کو سائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہارون کراچی سے تعلق رکھنے والا با صلاحیت کھلاڑی ہے. نوجوان بلے باز نے حال ہی میں کراچی وائٹس کے لیے نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
ہارون نے اب تک کیریئر میں چار ٹی 20 کھیلے ہیں جہاں انہوں نے 61 کی اوسط سے رنز بنائے۔
کراچی کنگز اپنی HBL PSL 11 مہم کا آغاز 27 مارچ 2026 کو لاہور میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کرے گی۔



