PSL2026

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

صائم ایوب 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حیدر آباد کنگز مین کے کھلاڑی صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پی ایس ایل 11 کے 8 ویں میچ میں مدمقابل ہیں جس میں مایہ ناز کھلاڑی صائم ایوب نے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں یہ اعزاز 1 ہزار رنز مکمل کرکے اپنے نام کیا ہے جب کہ اس میچ میں انہوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ صائم ایوب 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں

جس میں انہوں نے 1298 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 6 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جب کہ وہ 136 چوکے اور 59 چھکے بھی لگاچکے ہیں۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کا مظہر ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سال اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لیے وہ سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی بھی بنے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!