کرکٹ

قومی انڈر 17 کپ کا آغاز کل سے ; لاہور ریجن بلوز بطور دفاعی چیمپئن ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم

قومی انڈر 17 کپ کا آغاز کل سے —

لاہور ریجن بلوز بطور دفاعی چیمپئن میدان میں،

لاہور کی دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم

لاہور: قومی سطح کے اہم ترین جونیئر کرکٹ ایونٹس میں شمار ہونے والا نیشنل انڈر 17 کپ کل 16 اپریل سے سیالکوٹ، پشاور اور فیصل آباد میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،

جس میں ملک بھر سے سولہ ریجنز کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

لاہور ریجن اس ٹورنامنٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کر رہا ہے، جبکہ لاہور ریجن بلوز بطور دفاعی چیمپئن ایک بار پھر ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

افتتاحی روز لاہور ریجن کی دونوں ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

لاہور ریجن وائٹس گروپ اے میں اپنا پہلا میچ فیصل آباد ریجن کے خلاف شاہدہ سلطانہ کرکٹ گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلے گی، جبکہ لاہور ریجن بلوز اپنی مہم کا آغاز ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے خلاف بوہڑ والی گراؤنڈ فیصل آباد میں کرے گی۔

ٹیم مینجمنٹ کے حوالے سے لاہور ریجن نے تجربہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیشلز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ آصف اشفاق کو لاہور ریجن بلوز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،

جبکہ کاشف صدیق لاہور ریجن وائٹس کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اسی طرح ندیم فاروقی لاہور ریجن وائٹس اور خالد لودھی لاہور ریجن بلوز کے ساتھ بطور منیجر خدمات سرانجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل دونوں ٹیموں کے آفیشلز نے صدر لاہور ریجن، خواجہ ندیم احمد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خواجہ ندیم احمد نے ٹیموں کے کمبینیشن کو متوازن قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لاہور ریجن کی ٹیمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گی۔

لاہور ریجن کی ٹیموں میں باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے،

جن سے نہ صرف عمدہ کارکردگی بلکہ مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اس ٹورنامنٹ پر مرکوز ہیں جہاں نوجوان ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!