فٹ بال

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان

پی ایس ایل فائنل:

فٹبال ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کتنی انعامی رقم حاصل کرے گی؟ 

ویب ڈیسک: فٹبال ورلڈ کپ 2026 نہ صرف ٹیموں کی تعداد میں بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی اب تک کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ثابت ہو رہا ہے۔ فیفا نے اس بار ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے، جو 2022 کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔

ہر ٹیم کو ایونٹ کی تیاری کے لیے 25 لاکھ ڈالر جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔ 2022 میں یہ رقم صرف 15 لاکھ اور کوالیفائی کرنے پر 90 لاکھ ڈالر تھی۔

کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ اضافی رقم ان کی کارکردگی کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر جبکہ رنراپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کو 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

5 سے 8 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 25 لاکھ، 9 سے 16 ویں پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کو 1 کروڑ 85 لاکھ اور 17 سے 32 ویں پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 1 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ 33 سے 48 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 25 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ 2022 کے ایونٹ میں یہ تعداد صرف 64 تھی، جس سے اس ایونٹ کی وسعت اور اہمیت واضح ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!