کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ اور خصوصاً گلشنِ حدید کے نوجوان کرکٹرز کے بہتر مستقبل لٸیے محنتی اور ایماندار اسپورٹس آرکناٸیزر عتیق احمد اپنا بھرپور کردار ادا رہے ہیں اور وساٸل کے نہ ھونے کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ھوۓ ہی اور ا اپنی پوری زندگی کلھلاڑیوں کے لیۓ وقف کردی ھے اور اسی جگہ گلشن حدید سے متعدد کرکٹر قومی اور عالمی سطح پر نماٸیندگیکررہے ہیں جو بڑے اعزاز کی بات ھے اور ہم سب کو ِ عتیق احمد کے ہر سطح پر تعاٶن کرنا چاہٸے ان خیالات کا اظہار سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم اور سابق فرسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے یہاں قاٸدآظم پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹرٸنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاٸینل کی اختتامی تقریب میں بحثیت مہمانِ خصوصی کیا۔ اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر عتیق احمد اور پوری ٹورنامنٹ کمیٹی کو دلی مبرکباد پیش کی اور اپنی جانب سے تعاٶن کا یقین دلایا اور فایٸنلسٹ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیۓ۔ قاٸدِ آظم پارک اسٹیڈیم پر دنوں فاٸنینلسٹ ٹیموںکے سپوٹر اور شاٸقین کی موجودگی میں رضویہ اسپورٹس زون 7 نے حریف عتیق کرکٹ اکیڈمی کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹراٸینگولر ٹی-ٹوٸنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپٸین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی رصویہ اسپورٹ کے کپتان شاہ فہد اور رنراپ ٹرافی عتیق اکیڈمی کے کپتان احمد عبدالمالک کو مین آف دی میچ فایٸنل کا ایوارڈ دیاگیا ۔اور مہمانوں کو تحاٸیف پیش بھی دیۓ گۓ۔۔ کھیلے گیۓ فایٸنل میں عتیق اکیڈمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں 3 وکٹیں کھوکر 173 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا وکٹ کیپر بیٹسمین انعام الله خان جارحانہ بیٹینگ کا مظاہرہ کرتے ھوۓ 82 رنز رنز دلکش اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھککے بھی لگاۓ ۔ کپتان احمد عبدالمالک نے عمدہ نصف سینچری 52 رنز میں 8 چوکے لگاۓ۔ رفیع الله نے دو اوع شاہ فہد نے ایک کھلاڑی کو آٶٹ کیا۔۔ جواب میں فاتح رضوویہ اسپورٹس زون 7ِ نے مطلوبہ ہدف 174 رنز 6 وکٹوں کے خسارے پر حاصل کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ محمد رفیق نے عتیق اکیڈمی کے بولرز کی خوب پٹاٸ کرتے ھوۓ ساندار سینچری 104رنز بناٸ اور 12 زور دار چوکے اور 4 بلند و بالا چھککے بھی کگاۓ ان کے علاوہ آل راٶنڈر رفیع الله أنے 38 رنز کی عمدہ اننگ تراشی جسمیں 4 چوکے لگاۓ۔ اوسامہ ملک نے 3 اور جنید نے 2 وکٹیں حاصل کیں مزکورہ ایونٹ کو امپاٸیرز محمد انس اور محمد ارشد نے سپر واٸیز کیا جبک آفیشل اسکورر محمدخل آصف تھے۔