فٹ بال

میسی کے والد کی وفات کی جھوٹی خبر نشر کرنے والی ٹی وی میزبان مستعفی

میسی کے والد کی وفات کی جھوٹی خبر نشر کرنے والی ٹی وی میزبان مستعفی

ارجنٹینا: فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کے والد کی وفات کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر ارجنٹائنی ٹی وی میزبان فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ ٹی وی ہوسٹ فلورینسیا پینا نے ایک براہِ راست پروگرام کے دوران ناظرین کو بتایا کہ لیونل میسی کے والد انتقال کر گئے ہیں،وہ ایک افسوسناک خبر شیئر کر رہی ہیں اور میسی کے والد اچانک وفات پا گئے ہیں۔

لائیو نشریات کے دوران دی گئی یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد ارجنٹینا بھر میں میسی کے مداحوں اور فٹبال حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کچھ ہی دیر بعد فلورینسیا پینا نے وضاحت کی کہ وہ اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جب یہ خبر میسی کے خاندان تک پہنچی تو اہلِ خانہ نے فوری طور پر اس کی تردید کر دی۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میسی کے والد کی طبیعت ضرور ناساز ہے اور وہ ایک نامعلوم بیماری کے باعث زیرِ علاج ہیں، ان کی وفات کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے،ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

فلورینسیا پینا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے میسی کے خاندان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع انہیں اپنی پروڈکشن ٹیم سے موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس پر اعتماد کر لیا،

جس پر اب انہیں شدید افسوس ہے،وہ اس غلطی کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں اور اسی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ غیر مصدقہ خبر نشریات تک کیسے پہنچی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!