کرکٹ

سرفراز اور عمر گل کی برطرفی، راشد لطیف نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سرفراز اور عمر گل کی برطرفی، راشد لطیف نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سرفراز اور عمر گل کی برطرفی پر راشد لطیف پھٹ پڑے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد اور عمر گل کو کوچنگ اسٹاف سے ہٹائے جانے پر چیف سلیکٹر عاقب جاوید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ہٹائے جانے پر عاقب جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے عاقب جاوید کا ایک بیان شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان کو مخصوص کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے لیے کئی مرتبہ پیغامات بھیجے گئے،

تاہم ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔راشد لطیف نے اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم کو ’ریموٹ کنٹرول‘ کے ذریعے ہی چلانا تھا تو پھر سرفراز احمد اور عمر گل کو ٹیم کے ساتھ بھیجنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟

سابق کپتان نے مزید سوال کیا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے سلیکشن کے اختیارات واپس لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا تھا تو اس معاملے کو کسی اور انداز میں حل کیا جاسکتا تھا۔

راشد لطیف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کپتان ٹیم انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے تو پھر انہیں کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے تھا،

سرفراز احمد اور عمر گل کو واپس بھیجنے کی وجہ کیا تھی؟سابق کپتان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ایک اور اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا اب اگلا نشانہ کپتان بابر اعظم بننے والے ہیں؟

راشد لطیف کے سوالات نے پاکستانی ٹیم کے کوچنگ، سلیکشن اور کپتانی کے معاملات پر جاری بحث کو مزید گرما دیا ہے، جبکہ عاقب جاوید کے فیصلوں پر تنقید کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!