باکسنگ

کراچی گرین نے مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

6گولڈ میڈلز حاصل کئے،کراچی وائٹس کی دوسری پوزیشن،مہمان خصوصی غلام محمد خان نے میڈلز تقسیم کئے

کراچی گرین نے مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

6گولڈ میڈلز حاصل کئے،کراچی وائٹس کی دوسری پوزیشن،

مہمان خصوصی غلام محمد خان نے میڈلز تقسیم کئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی گرین نے6گولڈ میڈلز کے ساتھ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی،کراچی وائٹس نے تین گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے تین روزہ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلی گئی

جس میں سندھ پولیس سمیت صوبے کے تمام ڈویژنز کے 150سے زائد مینز اور ویمنز باکسرز اور آفیشلز نے شرکت کی۔

ریکارڈ شائقین باکسنگ کے سامنے منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر اسپورٹس فار کمشنر کراچی غلام محمد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب باکسرز میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں،

مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل سندھ بھر میں کھیلوں کے بھر پور انعقاد میں کوشاں ہے،خوش آئند بات ہے کہ محکمہ کھیل سندھ کی تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چل رہا ہے،

باکسنگ کا یہ ایونٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،اس قدر شاندار اور منظم چیمپئن شپ کے انعقاد پر میں اصغر بلوچ اور ا ن کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

چیمپئن شپ میں کراچی گرین نے پہلی،کراچی وائٹس نے دوسری جبکہ میر پور خاص نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری اور سندھ پولیس نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی،

حیدرآباد ڈویژن کو بیسٹ ڈسپلن ٹرافی دی گئی۔سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منورعلی مہیسرکے اعلان کے مطابق گولڈ میڈلسٹ باکسر کو30ہزار،سلور میڈلسٹ کو 20ہزار اور برانز میڈلسٹ باکسر کو 5ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،نائب صدر عابد بروہی،سیکریٹری عبدالرزاق،انٹر نیشنل باکسرسلیم بلوچ،نادر بلوچ،نور بادشاہ،تنویر احمد،داؤد خان،عامر خان،عابد جان،عدنان بابا،امیر جان،وحید راشد،رشید بلوچ،مراد بخش،مہروین بلوچ،سارہ ملنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں محمد یونس پٹھان نے ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ جبکہ محمدرستم،شیر محمد،عبدالوحید درویش،خرم بلوچ،سمیہ ناز،منور حسین،زاہد علی پٹھان،عظمیٰ قمراورسید بشارت علی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے ۔

فائنل مقابلوں کے نتائج کے مطابق 47کلوگرام میں میر پور خاص کے حفیظ نے کراچی گرین کے عاطف کو 3-0سے زیر کر کے گولڈ میڈل جیتا،50کلوگرام میں کراچی گرین کے جنید علی نے کراچی وائٹس کے مزمل کو آرایس سی کر کے گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔

55کلوگرام میں کراچی وائٹس کے زکریا نے حیدرآباد کے آفا ق کوآر ایس سی کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا،60کلوگرام کے فائنل میں کراچی گرین کے غازی خان نے حیدرآباد کے محبوب علی کو 3-0سے ہرا کر گولڈ میڈل پرقبضہ جمایا۔

65کلوگرام میں کراچی گرین کے ریحان خان نے کراچی وائٹس کے وہاب کو3-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا۔70کلوگرام کا فائنل بھی یکطرفہ رہا جس میں کراچی گرین کے مجاہد آفریدی نے کراچی وائٹس کے صدیق کو 3-0سے قابو کر کے گولڈ میڈل پایا۔

75کلوگرام کے فائنل میں کراچی گرین کے فقیر محمد نے بے نظیر آباد کے انس کو 3-0سے زیر کر کے اپنے ڈویژن کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔80کلوگرام کے فائنل میں سندھ پولیس کے روح اللہ نے سکھر کے عبدالقدیر کو3-0سے شکست دے کر اپنے محکمے کے لئے واحد گولڈ میڈل حاصل کیا۔

خواتین مقابلوں کے فائنل میں کراچی وائٹس کی قرۃ العین نے بے نظیر آباد کی ایشا سلطان کو 3-0سے،50کلوگرام میں کراچی گرین کی خضریٰ نے کراچی وائٹس کی شہلا کو 3-0سے اور کراچی وائٹس کی زینب قریشی نے کراچی گرین کی رضوانہ کو2-1سے مات دی اور گولڈ میڈل جیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!