دیگر سپورٹس

پشاور؛ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں انٹر کالجز سپورٹس گالا کامیابی اختتام پذیر ہوگیا

تھرو بال سٹی کالج نے پہلی اور نحقی گرلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی عمران نے پوزیشن ہولڈر کو ٹرافیاں دیں،

سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں انٹر کالجز سپورٹس گالا کامیابی اختتام پذیر ہوگیا

تھرو بال سٹی کالج نے پہلی اور نحقی گرلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی،

مہمان خصوصی عمران نے پوزیشن ہولڈر کو ٹرافیاں دیں،

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلبہار پشاور میں انٹر کالجز گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کھیلوں کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لے کر اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سپورٹس گالا میں تھرو بال، باسکٹ بال، میوزیکل چیئر، رسہ کشی، بوری ریس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تھرو بال کے مقابلے میں سٹی گرلز کالج گلبہار نے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا،

جبکہ رسہ کشی، میوزیکل چیئر، بوری ریس اور دیگر مقابلوں میں بھی سٹی گرلز کالج گلبہار کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔

سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عمران تھے، جبکہ سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر،

گورنمنٹ کالج پشاور کے پروفیسر ارشد حسین، پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کے سابق ڈائریکٹر دین محمد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نَحقی کی ڈائریکٹر سپورٹس سعدیہ گل اور ندا پشاور کے ڈائریکٹر آیاز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمران نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ نوجوان نسل کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے، طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنے اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں طالبات کی شرکت حوصلہ افزا ہے اور ایسے مقابلوں سے مستقبل کی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ سکتی ہیں۔

سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نے کہا کہ کھیل تعلیم کا لازمی حصہ ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طالبات کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتیں بھی پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے سپورٹس گالا میں طالبات کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مہمانوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ایسے مقابلوں کا تسلسل باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!