ٹٰینس

اسلام آباد میں ٹینس کا بڑا میلہ، بحرین ٹیم پہنچ گئی

اسلام آباد میں ٹینس کا بڑا میلہ، بحرین ٹیم پہنچ گئی

اسلام آباد ; بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشیانا گروپ تھری کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو 21 سے 24 اکتوبر 2026 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو، اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

یہ باوقار انٹرنیشنل ویمنز ٹیم ٹینس مقابلہ پاکستان کی ٹینس تاریخ میں پہلی بار میزبانی کیا جا رہا ہے۔

مالدیپ، ایران، کویت، قطر اور اردن کے بعد بحرین کی قومی ٹیم بھی چیمپئن شپ کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جس میں خطے بھر سے خواتین ٹینس کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر مقابلہ کریں گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ممالک — بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر — حصہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے پی ٹی ایف انتظامیہ کے ہمراہ شریک وفود کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں پہلی بار چیمپئن شپ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پی ٹی ایف قیادت نے کہا کہ اس باوقار بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی ٹینس، بالخصوص خواتین کے ٹینس کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے،

جبکہ بین الاقوامی کھیلوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی حریفوں کے خلاف کھیلنے کے قیمتی مواقع فراہم کرتی ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن تمام شریک ٹیموں، آفیشلز اور مندوبین کے استقبال اور چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کر رہی ہے۔بلی جین کنگ کپ کی میزبانی پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور بین الاقوامی ٹینس ایونٹس کے انعقاد کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!