لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ چیئرمین نجم سیٹھی 11 جون کو انگلینڈ سے وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے 31 روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔یوں تو چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں۔ پھر بھی نجم سیٹھی نے لاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئے؟ اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا ہے۔