لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد کرکٹ میدانوں میں مایوس کن واپسی ہوئی ہے اور رائل لندن ون ڈے کپ میں 10 اوورز میں انہیں 80 رنز دینے پڑے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ڈیل اسٹین ایک عرصے سے انجری مسائل سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے جنوبی افریقہ کی کافی عرصے سے نمائندگی نہیں کر سکے۔حال ہی میں ڈیل اسٹین کی انگلینڈ میں جاری رائل لندن ون ڈے کپ کے ذریعے کرکٹ میں واپسی ہوئی جہاں وہ ہیمشائر کی نمائندگی کر رہے تھے۔رواں سال جنوری میں دوبارہ انجری کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر جاندار کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے میچ میں 10 اوورز میں 80 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ اس میچ میں سمرسیٹ نے ہیمشائر کے خلاف 357 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔
ڈیل سٹین کی کرکٹ میں مایوس کن واپسی