پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پہلا فلڈ لائٹ رمضان سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ،ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت،اسد خان ، سید ظاہر شاہ، باسط کمال ، طارق خان،حاجی امجد خان ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی روشنیوں میں فٹبال ، ہاکی ، ایتھلیٹکس ،بیڈمنٹن اور سوئمنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، فٹبال کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ بنوں اور ڈسٹرکٹ خیبر کے مابین کھیلاگیا جس میں ڈسٹرکٹ خیبرکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے میچ میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی فائنل تقریب کے موقع پر صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ مہمان خصوصی تھے ۔
اسی طرح ہاکی میں پشاور لائنز نے پشاور گرین کو پنلٹی سٹروکس کے ذریعے پانچ کے مقابلے چھ گول سے مات دی ، جبکہ ایتھلیٹکس میں جے ایس اکیڈمی نے پانچ گولڈ چار سلور میڈلز جیت کر 55 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ایم ایس اکیڈمی نے 2 گولڈ تین سلور میڈلزجیت کر 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح بیڈمنٹن مقابلوں میں مینز سنگل میں بنوں کے رحمان نے پہلی پشاور کے اختشام نے دوسری پوزیشن حاصل کی
مینز ڈبل میں رحمان اور خلیل نے کاشف اور عبداﷲ کی جوڑی کو 21-15 اور21-17 سے شکست دی ، انڈر17 کیٹگری میں قاری عدنان نے زبیر کو 21-17 اور21-14 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ویمن سنگل میں فاطمہ نے مہوش کو 21-14 اور21-17 سے شکست دی جبکہ ڈبل میں فاطمہ اور نورین نے بشریٰ اور رمشا کو 21-19 اور21-14 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، فیسٹول میں میڈیا مقابلوں میں آرچری ایونٹ میں 92 نیوز کے عرفان موسیٰ زئی نے پہلی ، خیبرسٹار کے عاصم شیراز نے دوسری اور فرنٹیئر نیوز کے ہاشم نے تیسری پوزیشن حاصل کی
سوئمنگ میں 92 نیوز کے شہزادہ فہد نے پہلی ، اے پی پی کے اعجاز احمد نے دوسری اور ہم نیوز کے ذیشان انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح بیڈمنٹن میں ہم نیوز کے ذیشان انور اور دانش بابر نے جیونیوز کے آفتاب احمد اور ملک قیصر کو دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے بہترین گیمز کے انعقاد پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان اور ان کی ٹیم کومبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ فیسٹول ہرسال اسیطرح منعقد کیاجائے گا۔