ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے پانچویں روز دوسرے میچ میں بیلجیم نے رومیلو لوکاکو کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاناما کو 3-0 سے شکست دے دی۔بیلجیم کی جانب سے پہلا گول 47 ویں منٹ میں میرٹینز نے کیا جس کو لوکاکو نے دوسرے ہاف میں دوگنا اور پھر جیت کو یقینی بنا دیا۔لوکاکو نے میچ کے 69 اور 75 ویں میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف کامیابی دلادی بلکہ پوائنٹس ٹیبل میں گروپ میں سرفہرست بھی بنا دیا۔واضح رہے کہ بیلجیم اور پاناما کے درمیان گروپ جی کا پہلا میچ تھا جس کے بعد انگلینڈ اور تیونس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔