پاکستان انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا،ہاکی مقابلے فائنل مرحلے میں داخل

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انٹر بورڈ گرلزسپورٹس گالا کے تیسرے روزہاکی کے مقابلوں میں تعلیمی بورڈ لاہور او ر اسلام آباد بورڈزنے فائنل میں جگہ بنا لی لاہور بورڈ نے سیمی فائنل میچ میں گوجرانوالہ کو 0۔ 7 سے شکست دے دی جب کے دوسرے سیمی فائنل میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے فیصل آباد کو 0۔ 3 سے شکست دے دی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری پاکستان انٹر بورڈ گرلز گالا 2020 کے تیسرے دن کے کھیل میں ایتھلیٹکس کے 100 میٹر دوڑ میں لاہور کی سنینا نے پہلی پوزیشن اور لاہور کی امتل رحمان نے دوسری جب کے سرگودھا کی ردا طارق نے تیسری پوزیشن لی۔

800 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن ساہیوال کی صباء نے اور دوسری پوزیشن لاہور کی صنم علی جبکہ تیسری پوزیشن فیصل آباد کی عروج نے لی۔ لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن لاہور کی سنینا جب کے دوسری پوزیشن لاہور کی امتل رحمان اور تیسری پوزیشن سنینا مصور نے لی۔شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن عائشہ سرگودھا، جب کے دوسری پوزیشن ختیجہ مہرین اور تیسری پوزیشن راولپنڈی کی ایشا نے لی۔ ٹیبل ٹینس میں پہلے سیمی فائنل میں لاہور نے ساہیوال بورڈ کو 0۔ 2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

دوسری سیمی فائنل میں راولپنڈی نے پشاور بورڈ کو 1۔ 2 سے شکست دے کر فائنل میں جگا بنا لی تیسرے پوزیشن میچ میں پشاور نے ساہیوال کو 0۔ 2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی فائنل میں راولپنڈی نے لاہور کو 0۔ 2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ رمضان جمالی، کوارڈینیٹر IBSCاور پاکستان سپورٹس بورڈ کے آغا امجداللہ ڈپٹی دائریکٹر جنرل (سہولیات) اور محمد اعظم ڈار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) بھی اس موقع پر موجود تھے۔بیڈمنٹن کے ایونٹ میں پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلام آباد بورڈ نے فیصل آباد بورڈ کو 0۔ 2 سے شکست دے کر فائنل میں جگا بنائی دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کراچی نے تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کو 0۔ 2 سے شکست دے دی بیڈمنٹن کا فائنل کل اسلام آباد اور کراچی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!