ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں دو گیندوں کے استعمال کو ریورس سوئنگ کیلئے تباہ کن قرار دیدیا۔ ٹنڈولکر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال تباہی کی ایک مکمل ریسیپی ہے کیونکہ کوئی گیند بھی اتنی پرانی نہیں ہو پاتی کہ اس سے ریورس سوئنگ ہو سکے ، ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے میں ریورس سوئنگ نہیں دیکھی۔وقار یونس نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت زیادہ اٹیکنگ فاسٹ باؤلرز پیدا نہیں کرسکے ، باؤلرز کی اپروچ بہت دفاعی ہوچکی ہے میں آپ کے ساتھ مکمل متفق ہوں۔