کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے28جنوری کو ہونگے

کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے28جنوری کو ہونگے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ

کے مقابلے اتوار28جنوری کو صبح9بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہونگے

جس میں یوتھ کلاس کے60-57-54-51 کلو گرامز جبکہ گرلز کلاس کے تمام ویٹس میں مقابلے ہونگے اسی مقابلوں کے دوران سندھ گیمز2024ء کے لئے کراچی ڈویژن کے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا،

سیکریٹری کراچی ڈویژن عبدالرزاق بلوچ پروگرام کے نگران اور باکسرز کے وزن و ڈراز ہفتہ کو شام03-00تا05.00 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

 

 

error: Content is protected !!