کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) انڈر نائٹین کیمپ میں میر پور خاص کے فاسٹ بولر عاصم علی بلے بازوں کے لئے خطرہ بن گئے۔ محمد عرفان کا انداز اپنانے والے عاصم مستقبل میں قومی ٹیم میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔انڈر نائٹین کیمپ میں بلے بازوں کے لئے خطرہ، 6 فٹ 6 انچ قد کے محمد عاصم میر پور خاص سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔ عاصم کا ٹارگٹ 2 سال میں ساڑے سات فٹ ہونے کا ہے جس کے لئے وہ کافی محنت کر رہے ہیں. یہ فاسٹ بولر محمد عرفان کی طرح کھلتے ہیں اور اپنے لمبے قد کا فائدہ بھی اٹھا تے ہیں، عاصم علی کو جہاں لمبے ہونے کا فائدہ ہے وہیں انھیں جوتے اور کپڑے ڈھونڈے میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔