انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اور ان مقابلوں کے انعقاد میں ڈی جی سپورٹس خالد خان نے بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‘ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلے چھ مارچ سے منڈان پارک بنوں میں شروع ہورہے ہیں جو بارہ مارچ تک جاری رہیں گے ان مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خالد خان مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے جبکہ پشاور میں انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلے سولہ سے انیس مارچ تک سوڑیزئی پایان میں منعقد ہورہے ہیں جس کا افتتاح ڈی جی سپورٹس خالد خان کریں گے

 

 

 

ان مقابلوں میں ضلع پشاور کی بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‘ اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس خالد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی روایتی کھیل ہے جس کے فروغ و ترقی کے لئے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے کبڈی کی ترقی میں ‘ ملک ریاض خان بنوں‘ ملنگ جان‘ ارباب نصیر احمد‘ سلطان بری‘پیر برکت علی اور انور رشید نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ اس کھیل کے فروغ و ترقی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ کبڈی کے صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور روایتی کھیل کا فروغ ہے ۔

error: Content is protected !!