ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)روس میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں آج سے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہورہا ہے جس میں یوروگوئے کی ٹیم فرانس اور برازیل کا مقابلہ بیلجئم سے ہوگا۔کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ یوروگوئے اور فرانس کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور کامیاب ہونے والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے گزشتہ 8 مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو اس میں یوروگوئے کا پلڑا بھاری رہا، یوروگوئے نے 3 میچز جیتے جب کہ فرانس کی ٹیم ایک میچ جیت سکی اور 4 مقابلوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔آج کھیلے جانے والے میچ میں رائے عامہ کے جائزے بتاتے ہیں کہ روس کی کامیابی کا امکان 48 فیصد ہے جب کہ 21 فیصد کا خیال ہے کہ کوارٹر فائنل میں یوروگوئے فرانس کو شکست دے گا، 31 فیصد امکان ہے کہ میچ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکے گا۔کوارٹر فائنل کا دوسرا میچ برازیل اور بیلجئم کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔گزشتہ 4 ورلڈکپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 4 بار آمنے سامنے آئیں جس میں سے تین مرتبہ بیلجئم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔