پاکستان , نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے پانچ رکنی امپائرز پینل کا اعلان

پاکستان , نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے پانچ رکنی امپائرز پینل کا اعلان 
( رپورٹ؛ اصغر علی مبارک)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے پانچ رکنی امپائرز پینل میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ کو سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔67 سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں

اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھاکر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔

اس وقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے جس سکواڈ کا اعلان کیا

اس میں کئی اہم کھلاڑیوں کے نام غائب ہیں کیونکہ وہ انڈیا میں جاری آئی پی ایل کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اور اس سے قبل سنہ 2023 میں بھی آئی پی ایل کے باعث نیوزی لینڈ کے نو بڑے کھلاڑی پاکستان سیریز کھیلنے نہیں آئے تھے۔

ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر اور کین ولیمسن سمیت کئی بڑے سٹار کرکٹرز آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے انڈیا میں موجود ہیں

اور اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔

پاکستان کے لیے بھی اچھا موقع ہے کہ اپنے بڑے کھلاڑیوں کو ریسٹ دے اور مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے ٹیلینٹ کو پرکھے؟ پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی

حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلے تین میچوں میں نیوزی لینڈ کے ولیم سن جیسے بڑے کھلاڑی شامل نہیں تھے اور کیوی بورڈ نے کافی نئے چہروں اور نوآموز کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جنھوں نے پاکستان کوسیریز میں شکست دی تھی ۔

پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان،

اسامہ میر ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا جبکہ

نیوزی لینڈ اسکواڈ میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی شامل ہیں

error: Content is protected !!